پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو انشاء اللہ 27جنوری کو لاہور میں منعقدہ تقریب میں پیش کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کی 36کمیٹیوں کی تجاویز اور اقدات پر مشتمل جامع منشور کسی بھی جماعت کی طرف سے عوام سے کیا گیا پہلا باضابطہ عہد نامہ ہوگا ۔

Comments are closed.