ترک وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو فون، پاک ایران صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آن لائن) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے انکے ترک ہم منصب نے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے جس کے دوران پاک ایران صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جلیل عباس جیلانی نے انہیں پاکستان اور ایران کے مابین جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آپریشن مرگ بر سرمچار کا مقصد ایران کے اندر دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشیدگی پیدا کرنے یا بڑھانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

Comments are closed.