نگران وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(آ ن لائن)نگران و زیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق نگراان وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے آج ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے بات چیت کی۔وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے پاکستان کی ایران کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کے جذبے کی بنیاد پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام اس تعاون کی بنیاد پر ہونا چاہیے

۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انسداد دہشت گردی اور باہمی تشویش کے دیگر پہلووٴں پر کام کی سطح پر تعاون اور قریبی رابطہ کاری کو مضبوط کیا جانا چاہیے، دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ تناو میں کمی پر اتفاق کیا۔دونوں ممالک کے سفیروں کی اپنے اپنے دارالحکومتوں میں واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

Comments are closed.