سیاست میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے ، مسلم لیگ (ن) میدان چھوڑ کر نہیں بھاگی،مریم نواز

خانیوال( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے ، مسلم لیگ (ن) میدان چھوڑ کر نہیں بھاگی،نواز شریف آج واپس آیا تو اس کی بڑی وجہ خانیوال میدان چھوڑ کر نہیں بھاگا،اتنی سردی میں آج کا یہ جلسہ ثابت کرتاہے کہ عوام صرف نوازشریف کو وزیراعظم دیکھناچاہتے ہیں ،عوام جانتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے ، مہنگائی کا ذمہ دار نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) نہیں ہے ، 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا تھا ، آج میدان میں مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں ہے کیونکہ وہ سارے جوتیاں چھوڑ کر میدان سے بھاگ چکے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا اورنہ آئندہ چھوڑینگے ۔

خانیوا ل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف واپس اس لیے آسکے کہ خانیوال والوں نے ن لیگ کا ساتھ نہیں چھوڑا، سیاست میں نشیب و فراز آتے ہیں لیکن لیڈر اور سیاسی کارکن وہ ہوتا ہے جو میدان چھوڑ کر نہیں بھاگتا، کارکن شیروں کی طرح ڈٹ کر کھڑے رہے جس پر انہیں سلام پیش کرتی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کا کہنا تھا کہ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے لوگ ن لیگ کے ساتھ نہیں نکلیں گے مگر دیکھ لیں اوکاڑہ ہو، حافظ آباد ہو یا خانیوال ہو، عوام کا سمندر بتارہا ہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار ن لیگ نہیں ہے، آج ہمارے سامنے میدان میں مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں یہ لوگ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ نکلے، مجھے گرفتار کیا گیا اور ماں کی موت کی خبر جیل میں ملی، پانچ سال جیلیں بھگتیں مگر میں ں ے اپنے باپ کا سرجھکنے نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ اور انتقام کا الزام لگانے والے بتائیں کیا نواز شریف نے کہا تھا سائفر لہراوٴ، 9 مئی کو ریاست پر حملہ کردو، پولیس والوں پر حملہ کرو، جعلی انٹراپارٹی الیکشن کراوٴ، شہدا کی یادگاروں پر حملہ کرکے آگ لگاوٴ۔ان کا کہنا تھا کہ ’(ن) لیگ کا کوئی بھی جلسہ ہو عوام کا جم غفیر بتاتا ہے کہ مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں، (ن) لیگ کا مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں، یہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں، (ن) لیگ نے ہر جھوٹے مقدمے کا سامنا کیا لیکن کوئی نواز شریف کو چھوڑ کر نہیں بھاگا‘۔

Comments are closed.