سیکرٹری الیکشن کمیشن کا پرنٹنگ پریس آف پاکستان کا دورہ
اسلام آباد(آن لائن) سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف شاہ نے پرنٹنگ پریس آف پاکستان کا دورہ کیا اور بیلٹ پیپرز کی طباعت کا جائزہ لیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپرز کے معیار اور طباعت کے عمل پر اطمینان کا اظہارکیا ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 3 فروری تک مکمل ہوجائیگا اورتین فروری تک 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔بیلٹ پیپزز خصوصی فیچرز کا حامل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کی چھپائی کیلئے 2 ہزار 70 ٹن خصوصی کاعذ مہیا کیا گیا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 17 ہزار 816 امیدواروں نے الیکشن 2024 میں حصہ لیا ہے۔ اسلام آباد میں سرکاری پرنٹنگ میں خیبرپختونخوا،پنجاب اور اسلام آباد کے حلقوں کے بلیٹ پیپرز کی چھپائی جارہی ہے۔کراچی میں واقع پرٹنگ پریس میں پہلے بلوچستان اور پھر سندھ کے حلقوں کے بلیٹ پیپزز چھاپے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا استعفی منظور کر لیاتھا ا ور ان کی ڈاکٹر سید آصف حسین نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر کر دیئے گئے تھے جن کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے سید آصف حسین کو ایک سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔دریں اثنا الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کا بھی تبادلہ کر دیا تھا اورسعید گل کو ڈی جی الیکشن سیل الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد تعینات کر دیا گیا تھا اور محمد فرید آفریدی کوصوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کر دیاگیا تھا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں8فروری کو الیکشن کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
Comments are closed.