الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپرزکی فراہمی کاآغاز کردیا
اسلام آباد(آن لائن) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپرزکی فراہمی کاآغاز کردیا۔
پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے پر ووٹر اپنے ووٹ کو مقررہ وقت کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکوبھجوائے گا۔پوسٹل بیلٹ پیپر سے اہل افراد 22 جنوری تک اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل مکمل کریں گے ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہونگے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیے کے مطابق 19 دسمبر کو ریٹرننگ افسران نوٹس جاری کئے گئے تھے، جس کے بعد 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروانے کاٹائم دیا گیا تھا اور 23 دسمبر تک امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی گئی تھی
۔یکم جنوری سے 24 سے 30 دسمبر تک ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تھی اور 3 جنوری 2024 تک کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت کا ٹائم رکھا گیا تھا جبکہ 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روزمقرر کیا گیا تھا اور 11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی گئی تھی۔ 12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ رکھی گئی تھی اور 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے گئے تھے جس کے بعد 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو عام انتخابات کا دن مقرر کیا گیا تھا۔خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کی صوبائی نشستوں کیلئے بھی اسی شیڈول کا اطلاق کیا جانا تھا۔ عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام معمول کے مطابق جاری ہے اور الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 3فروری تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کرلیا جائیگا
Comments are closed.