عام انتخاب میں ڈیڑھ لاکھ سے زائداہلکاروں کی قلت کا انکشاف
اسلام آبا د(آن لائن)عام انتخابات پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کیلئے ایک لاکھ 67 ہزار733 اہلکاروں کی قلت کا انکشاف ہوا ہے،چاروں صوبوں نے سکیورٹی اہلکاروں کی کمی سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا،میڈیارپورٹ کے مطابق ملک بھر کیلئے الیکشن ڈیوٹی کیلئے 5 لاکھ 35 ہزار402 سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے،پنجاب ،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کیلئے پولنگ ڈے پر3لاکھ 67 ہزار 669 سکیورٹی اہلکار موجودہے،اسلام آباد میں 4500، پنجاب میں 1 لاکھ 30 ہزار سکیورٹی اہلکار پولنگ ڈے پر سکیورٹی کیلئے موجودہے، سندھ میں ایک لاکھ پانچ ہزار، کے پی کے میں 89 ہزار 959 اور بلوچستان میں 38 ہزار 210 صوبائی سکیورٹی اہلکار موجودہوں گے
Comments are closed.