پاک ایران کشیدگی کے خاتمے کا مشن،وزارت خارجہ کو ٹاسک مل گیا

اسلام آباد(آن لائن)پاک ایران کشیدگی کے خاتمے کا مشن ،وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کو کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں ایران سے تعلقات کی بحالی کا مشن سونپ دیا

،حکومتی ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے ایرانی حکومت کو آگاہ بھی کردیا گیا اور ان فیصلوں کی روشنی میں ایران کے ساتھ بات چیت کی جائے گی ۔رابطوں اور سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کیلئے جلیل عباس جیلانی کو ٹاسک دیا گیا ہے،جلد دونوں ممالک کے سفیر اپنی اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے،پاکستان اور ایران کے درمیان اعلی سطح روابط آج بھی جاری رہیں گے،سکیورٹی مسائل کے حل کے لیے نیا طریقہ کار بنایا جائے گا

،دونوں ممالک کے دفاع، داخلہ اور خارجہ امور کے اعلی افسران کی کمیٹی بنے گی،ذرائع نے بتایا کہ تعلقات کی بحالی کیلئیایران کی طرف سے پیش کی گئی تھی جس کا پاکستان نے مثبت جواب دیاہے۔کشیدگی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کے اعلی حکام باہمی دورے بھی کرینگے،قومی سلامتی کمیٹی کو ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی خواہش بارے بتایا گیا،قومی سلامتی کمیٹی نے ان کے دورے کے بعد جلیل عباس جیلانی کو بھی دورہ کرنے کی ہدایت کی

Comments are closed.