عام انتخابات 2024،اسلام آباد میں کسی بھی جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہے،ترجمان اسلام آباد پولیس
اسلام آباد(آن لائن)عام انتخابات 2024 کے حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہاکہ اسلام آباد میں کسی بھی جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہے۔موجودہ ایام میں فقط الیکشن مہم سے متعلقہ میٹنگ کی جا سکتی ہیں۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم سمیت کسی بھی اجتماع کیلئے ایس ایس پی آپریشنز کو درخواست دینا ضروری ہے۔بلا اجازت غیر قانونی اجتماع کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔امن و امان کے قیام کیلیے اسلام آباد پولیس سے تعاون کریں
Comments are closed.