لاہور(آن لائن)پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر مسلم لیگ ن نے سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکال دیا گیا
صدر مسلم لیگ ن نے پارٹی ڈسپلن کی بار بارخلاف ورزی پر کارروائی کی اور فوری طور پر ان کی رکنیت بھی معطل کر دی ہے ۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے نوٹیفکیشن جار ی کیا گیا ۔سردار مہتاب عباسی کا ن لیگ کے ساتھ طویل سیاسی سفر اختتام پر پہنچ گیا۔سردار مہتاب عباسی ن لیگ کے پلیٹ فارم سے متعدد بار، ایم این اے، سینیٹر، ایم پی اے اور گورنر خیبرپختونخواہ سمیت مختلف عہدوں پر رہے ہیں۔کچھ عرصے سے ن لیگ ایبٹ آباد کے اندر اختلافات چل رہے تھے۔مہتاب عباسی کو شکایت تھی کہ ایبٹ آباد میں پارٹی کو نئے لوگوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔مہتاب عباسی کو پارٹی سے نظرانداز کرنے کی بھی شکایات تھی۔یاد رہے سردار مہتاب نے گزشتہ روز ابیٹ آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے سے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کی تھی۔انہیں پارٹی نے عام انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
Comments are closed.