الیکشن ملتوی کروانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے،شہباز شریف
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کروانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران سے توقع نہیں تھی کہ وہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے گا، ہماری فورسز نے درست جواب دیا۔صدر مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں تاہم یہ معاملہ بات چیت سے حل ہو سکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ انتخابی امیدواروں کا نواز شریف نے انٹرویو کیا ،اب ہم انتخابی مہم میں جا چکے ہیں ۔اس وقت الیکشن کا التواپاکستان اور جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہو گا ۔ہمیں اب الیکشن میں جانا ہو گا اس میں خیر نکلے گی ،انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کے التوا کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے ۔پاکستان کو ایٹمی طاقت نواز شریف نے بنایا ،انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی میں کچھ نہیں کہنا بس حقائق بتانے ہیں ۔مرکز میں13جماعتوں کی حکومت تھی، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ ،16ماہ تو پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی جنگ تھی ۔ انہوں نے کہا میرے اور نواز شریف کے نزدیک سیاست ختم ہو چکی تھی، ریاست بچانی تھی ۔
ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے پانچ سال میں ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے ،انہوں نے کہا کہ کیا نواز شریف کا یہ قصور تھا کہ وہ سی پیک کو لے کر ائے اس کی سزا دو ،کسی کے بیانیے میں جان ہے تو وہ ن لیگ اور نواز شریف ہے ۔نواز شریف ن لیگ وزارت عظمی کے امید وار ہیں ۔نواز شریف نے عوام سے کئے وعدے پورے کئے ،اب لوگوں کے مکروہ چہرے عیاں ہو گئے ہیں ۔دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے ،9مئی کا واقعہ نہیں ہوتا تو بانی پی ٹی آئی جیل میں نہیں ہوتے،9مئی کو غداری ہوئی ،9مئی کو بانی پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف سازش کی ،انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے ۔ہمیں ذاتی اختلافات کو بھلا کر ملک کی ترقی کا سوچنا ہے ۔قوی امید ہے کہ انتخابات میں سادہ اکثریت مل جائے گی ۔
Comments are closed.