اداکارہ ودیا بالن نے مداحوں کو جعلی اکاوٴنٹ سے متعلق خبردار کردیا

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنے مداحواں اوردوستوں کوخبردارکیاہے کہ میرے نام سے منسوب جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کو پاگل بنایا جارہا ہے۔

ودیا بالن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو اپنے جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے آگاہ کیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ پہلے میرے فون نمبر کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا تھا اور اب میرے نام سے منسوب جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کو پاگل بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے میرے کئی دوستوں اور رشتہ داروں سے رابطہ کیا گیا ہے،مجھے اور میری ٹیم کو جیسے ہی اس جعلی اکاؤنٹ کی اطلاع موصول ہوئی تو ہم نے اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کردیا۔ودیا بالن نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ براہ کرم!آپ بھی اس اکاؤنٹ کو رپورٹ اور بلاک کریں کیونکہ یہ شخص میرا نام استعمال کررہا ہے۔

Comments are closed.