عام انتخابات کے نتائج کا اعلان9فروری کی رات ایک بجے ہوگا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کااعلان 9فروری کی رات 1بجے کرنے کا اعلان کردیا ،عام انتخابات میں ای ایم ایس سسٹم کاتجربہ کیا جائیگا جس کے تحت ملک بھر سے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوں گے ،ملک بھر سے رزلٹ بروقت الیکشن کمیشن بھیجنے کیلئے تمام ترانتظامات کرلیے گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق تمام حلقوں کے ریٹڑننگ آفسران کو تین تین ڈیٹاانٹری آپریٹرزفراہم کیے جائیں گے ،الیکشن 2024 میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال کیا جائے گا،آر ٹی ایس سسٹم بیٹھنے کی وجہ ایک وقت میں ایک ڈیٹا انٹری سسٹم تھا اورنتائج موصول میں ہونے میں زیادہ وقت لگا،الیکشن 2024صاف ،شفاف اورغیرجانبدارانہ کرانے کیلئے ٹیکنالوجی کا بھرپوراستعمال کیاجائے گا،آراوز کوفائبرآپٹکس کی سہولت میسرہوگی اورمتبادل کے طورپروائی فائی ڈیوائس بھی دینگے ،الیکشن کمیشن چاروں صوبوں میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا کامیاب تجربہ کر چکاہے،الیکشن کمیشن مختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے ای ایم ایس کا تجربہ کرچکا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے،ای ایم ایس کے ذریعے نتائج انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ کے بھی بھیجا جاسکیں گے، پریذائیڈنگ افسران اپنے پولنگ سٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوائیں گے، ریٹرننگ افسران رزلٹ تیار کر کے ڈیجیٹل اور مینوئل طریقے سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے

Comments are closed.