عالمی چیلنجزپر موٴثربین الاقوامی تعاون سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے: پاکستان
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی چیلنجزپر موٴثربین الاقوامی تعاون سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یوگنڈا کے شہر کمپالا میں ہونے والے غیر وابستہ تحریک کے 19 ویں سربراہی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید حیدر شاہ نے پاکستان کا موٴقف پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان نے غیر وابستہ تحریک کے ساتھ پختہ عزم کا اعادہ کیا اور غیر وابستہ تحریک کے بانی اصولوں، امن اور تعاون کے لیے مسلسل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کا مزید کہنا تھا عالمی چیلنجزپر موٴثربین الاقوامی تعاون سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے، پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، ترقی پذیر ممالک میں مالیات، تجارت اور ٹیکنالوجی کی اصلاحات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جلد حل ہونا چاہیے۔۔
Comments are closed.