بلاول کہتے ہیں شیر کا شکار کروں گا، ان سے کہتا ہوں بیٹا آپ بڑے ہوجاوٴ، عطا تارڑ

لاہور( آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور این اے 127 کے امیدوار عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں شیر کا شکار کروں گا

، اْن سے کہتا ہوں بیٹا آپ بڑے ہوجا ؤ ۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہی ۔ عطا تارڑ نے کہا کہ آنے والا دور شیر کا ہے، نواز شریف نے اس حلقے کو آباد کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے 15 سال میں کراچی کو تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتا ہے 300 یونٹ بجلی مفت دیگا۔ بلاول بھٹو کرپشن کے نوٹ لے کر لاہور آئے ہیں، میں تو کہتا ہوں آپ نوٹ بانٹتے جائیں اور ہم ووٹ نکالتے جائیں گے۔ این اے 127 سے ن لیگی امیدوار عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول کہتے ہیں شیر کا شکار کروں گا بیٹا آپ بڑے ہوجاوٴ، کراچی والے بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں نواز شریف اور شہباز شریف چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا امیدوار گھڑیال کا نشان لے کر گھوم رہا ہے۔ ہمارا لیڈربھی شیر اورنشان بھی شیر ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں ایک پاکستان پیپلز پارٹی نے دیا تھا، جب 2008 سے 2013 تک 18،18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی

Comments are closed.