9 مئی کو اندازہ تھا پی ٹی آئی نے فساد کرنا ہے، صمصام بخاری کی مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری کی آڈیو لیک ہوگئی۔آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ صمصام بخاری کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی نے تین دن پہلے ایک اجلاس رکھا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں آفریدی تھا ،سوری تھا ،اجلاس میں سارے گندے آدمی بیٹھے تھے،یہ مراد سعید تو سب سے زیادہ گندا آدمی ہے، اجلاس میں اس سب نے فیصلہ کرلیا کہ جو بھی احتجاج ہوگا وہ فوجیوں کے خلاف ہوگا،

ایک یہ بچت ہو گئی کہ میں وہاں نہیں تھا دوسرا میرا یاسمین راشد سیبہت اچھا تعلق ہے،کچھ بندوں کے ساتھ آپ کا اچھا تعلق بھی ہوتا ہے،میری طبعیت ٹھیک نہیں تھی اور مجھے اندازہ تھا ہ یہ کوئی فساد کریں گے،یہ پھڑیا جاچکا تھا یہ بات اس کے بعد تھی، میں نے کہا کہ میں اوکاڑہ ہوں، اجلاس میں شفقت محمود بھی تھا ،فیصلہ ہوا کہ کور کمانڈر ہاؤس جانا ہے،شفقت سمجھدار تھا اس نے کہا کہ پارٹی کو کہاں لے کرجارہے ہیں، پارٹی کو نقصان ہوا، شفقت نے گاڑی اسٹارٹ کی اور چلا گیا

Comments are closed.