بیٹی کی پیدائش کے تیسرے روز معلوم ہوا کہ اْسکے دل میں سوراخ ہیں، بپاشا باسو

ممبئی ( آن لائن) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ بپاشا باسو نے روتے ہوے انکشاف کیا ہے کہ بیٹی کی پیدائش دن پتہ چلا کہ اس دل میں سوراخ ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران بپاشا نے بتایا کہ ان کی بیٹی دیوی کے دل میں سوراخ تھے جس کی 3 ماہ کی عمر میں سرجری بھی ہوئی۔اداکارہ نے کہا کہ ان کا والدین بننے کا سفر ایک مشکل سفر ثابت ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ کبھی اس بات کو کسی سے شیئر نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ بپاشا کا کہنا تھا ان کے شوہر کرن سنگ گروور اس بات کوتسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں تھے کہ ان کی بیٹی کی 3 ماہ کی عمر میں دل کی سرجری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیا تھا انہیں پورا یقین تھا کہ اگر ان کی بیٹی کا صحیح جگہ اور صحیح وقت پر آپریشن کروایا جائے تو وہ ضرور ٹھیک ہو جائے گی اور دیوی کی صحت اب بہتر ہے۔بپاشا نے ایسی مشکل صورتحال سے گزرنے والی ماوٴں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچے کیلئے سرجری کا فیصلہ لینے میں دیر نہ کریں اور خود کو مضبوط رکھیں۔

Comments are closed.