پیپلز پارٹی واحد جماعت ، عوام کے تمام مسائل حل کرسکتی ہے ، بلاول بھٹو زرداری
ساہیوال( آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے تمام مسائل حل کرسکتی ہے
،پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ،اس وقت پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے ہمیں مل کر پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکالنا ہوگا ،میں اپنا دس نکاتی منشور پورے ملک میں عوام کے پاس لے کر جارہا ہوں ،آپ پیپلز پارٹی کو ایک موقع دیں شہید بے نظیر بھٹو کے بیٹے کا وعدہ ہے جو منشور پیش کیاہے اس پر مکمل عمل کرینگے ، میں الیکشن نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنے کیلئے لڑ رہا ہوں ،ہمارے منشور اورنظریے کی جتنی آج ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی ،اگر ہم آپس میں لڑتے رہے تو اس کا فائدہ دشمن اٹھائے گا ہمیں متحد ہونا ہوگا ملک کیلئے اور عوام کیلئے ۔ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں جبکہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ ’پاکستان مشکل وقت اور تاریخی معاشی بحران سے گزر رہا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’مہنگائی، غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، معاشرے میں تقسیم پھیلی ہوئی ہے، بھائی کو بھائی سے لڑایا جارہا ہے، نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں
‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’اپنے منشور کو لے کر پورے ملک کے دورے کر رہا ہوں، گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست ہمارے منشور میں نہیں‘۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ہمیں موقع دیا گیا تو خواتین کو بلاسود قرضہ دیں گے، کسان کارڈ لائیں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں کسانوں کو فصل کی قیمت ملے گی، فصل میں نقصان ہوا تو چھوٹے کسانوں کو پیسے دیے جائیں گے، بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے تمام سہولیات دیں گے، جبکہ بیروزگار نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ لے کر آرہے ہیں‘۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنا سیاست نہیں، (ن) لیگ پی ٹی آئی کارکنوں سے انتقام لے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور اْن کا خاندان (ن) لیگ کے ظلم سے گزرا ہے، نہیں چاہتے کہ کوئی اورسیاسی کارکن اس ظلم سے گزرے، ووٹ کی عزت کے دعویدار اپنا نظریہ چھوڑ کرسیاست کررہے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم پر کبھی کوئی شوباز مسلط کیا جاتا ہے تو کبھی وسیم اکرم پلس، کیا لاہور کی قسمت میں یہی چہرے ہیں؟انہوں نے کہا کہ ’مہنگائی، غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، معاشرے میں تقسیم پھیلی ہوئی ہے، بھائی کو بھائی سے لڑایا جارہا ہے، نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’اپنے منشور کو لے کر پورے ملک کے دورے کر رہا ہوں، گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست ہمارے منشور میں نہیں، مجھے 4 بار نہیں ایک بار موقع دیں، وعدے پورے کروں گا‘۔
Comments are closed.