سپریم کورٹ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے شوکت عزیز صدیقی کیس میں جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد(آن لائن ) سپریم کورٹ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے شوکت عزیز صدیقی کیس میں جواب جمع کرا دیا ۔

جنرل(ر) فیض حمید نے عدلیہ پر اثرانداز ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا ۔جواب میں کہا گیا ہے کہ شوکت عزیز صدیقی نے اپنی تقریر اور جوڈیشل کونسل کے سامنے کسی مبینہ ملاقات کا ذکر نہیں کیا،شوکت عزیز صدیقی خود مان چکے کہ مبینہ ملاقات میں کی گئی درخواست رد کی گئی تھی،شوکت عزیز صدیقی سے کبھی رابطہ نہیں کیا،شوکت عزیز صدیقی سے ملا نہ نواز شریف کی اپیلوں پر بات ہوئی،کبھی یہ نہیں کہا کہ ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی،شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، شوکت عزیز صدیقی کے الزامات بعد میں آنے والے خیالات کے مترادف ہیں۔

Comments are closed.