ججز کیخلاف سوشل مہم رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے اگئے

اسلام آبا د(آن لائن) ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیخلاف بنائی گئی جے آئی ٹی کے ریکارڈ میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے ہیں

،ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف ائی اے وقار الدین سید نے رپورٹ میں بتایا کہ ججز کے خلاف توہین آمیز پراپیگنڈہ کرنے والے اکاوئنٹس سرکاری اداروں اور سربراہوں کے خلاف بھی پراپیگنڈہ کرتے رہے ،نو مئی کے واقعات کے بعد مختلف اکاوئنٹس نے مخصوص پیٹرن کے تحت پراپیگنڈہ کیا ،اسی پیٹرن کا استعمال ججز کے خلاف پراپیگنڈہ کی صورت میں بھی رپورٹ ہوا ،رپورٹ کے مطابق پیکا قوانین کے تحت کاروائیاں ہونے پر کچھ اکاوئنٹس نے وی پی این استعمال شروع کیا ،وی پی این کو کریک کرنے پر ائی پیز پہلے والے اکاوئنٹس سے میچ کر گیے ،جے آئی ٹی نے اکاوئنٹس کی تصاویر کو نادرا ریکارڈ ٹریس کیا جس میں مزید افراد کا ڈیٹا حاصل ہوا ۔ جے آئی ٹی بے اب تک پانچ سو افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے،ابھی انکوائری مکمل کرنے کے لئے کچھ دن باقی ہیں مزید اکاوئنٹس سامنے آ سکتے ہیں،تمام اکاوئنٹس کی مانیٹرنگ کر کے قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.