انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہئے،مرتضی سولنگی

اسلام آباد(آن لائن)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہئے

، انتخابات کی کوریج کے لئے غیر ملکی میڈیا کے نمائندے پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں، بہت سے غیر ملکی صحافیوں نے الیکشن کی کوریج کے لئے ویزوں کی درخواستیں دی ہیں، مبصرین اور غیر ملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کر دیئے ہیں، درخواستوں پر ویزے دینے کا عمل جاری ہے۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پریس کانفرنس کرتے ہووئے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے تقریباً 24 اجازت ناموں کی درخواستیں پراسیس میں ہیں، پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے تقریباً 24 اجازت ناموں کی درخواستیں پراسیس میں ہیں، میڈیا کے مختلف اداروں کی طرف سے 174 مجموعی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، غیر صحافی کیٹیگری میں صرف برطانیہ سے 25 درخواستیں پراسیس میں ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا رشین فیڈریشن کی طرف سے 8 درخواستیں، جاپان سے 13 درخواستیں انڈر پراسیس ہیں، کینیڈا سے 5 پارلیمنٹ کے ارکان نے درخواستیں دی ہیں، پاکستان کے اندر سے بہت سے صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈز دیئے گئے ہیں، اس وقت تک 6065 صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈ دیئے گئے ہیں، لاہور سے 1200، کراچی 1470، پشاور سے 1050، کوئٹہ سے 600، حیدر آباد سے 355، فیصل آباد سے 250 اور ملتان سے 290 صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈز دیئے گئے، بین الاقوامی صحافی اور آبزرورز کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لئے اجازت نامے لئے رہے ہیں، ان تین شہروں کے علاوہ اگر کوئی غیر ملکی صحافی کسی دوسرے شہر میں جانا چاہے تو اس کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا،20 جنوری کی تاریخ گذرنے کے باوجود اب بھی الیکشن کمیشن اور وزارت اطلاعات کے متعلقہ ادارے ان درخواستوں کو دیکھ رہے ہیں، 14ممالک سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں

۔ ڈی جی ای پی ونگ نے کہا پاکستان میں موجود فارن میڈیا کے 174 صحافیوں نے ایکریڈیٹیشن کارڈز کے لئے ایپلائی کر رکھا ہے،81 غیر ملکی صحافیوں نے درخواستیں دیں جن میں سے 49 غیر ملکی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے، مبصرین کی تعداد 55 ہے، پی آئی ڈی غیر ملکی صحافیوں کو سہولیات فراہم کرے گا، ای پی ونگ میں 24 گھنٹے سیل کام کرے گا جو غیر ملکی صحافیوں کو سہولیات کی فراہم کرے گا، مرتضیٰ سولنگی نے کہا اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے

Comments are closed.