آزاد امیدواروں کا بکرا منڈی کی طرح بھاو لگے گا، فیصل واوڈا
اسلام آباد (آن لائن)سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری کے بغیر آئندہ حکومت چلانا بہت مشکل ہو گا۔ انتخابی دنگل کے لئے پارٹیاں تو اب میدان میں دو ہی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا اگر اللہ کی طرف سے معجزہ ہوگا تو آنے والی حکومت دو سال چلے گی۔ ورنہ گیارہ ، بارہ مہینے رہے گی۔ انہوں نے کہا حکومت گیارہ ماہ تک چلنی ہے تو پی ڈی ایم ٹو نہیں بنے گی کیونکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اب اکٹھے نہیں بیٹھیں گی۔ جیتنے والے آزاد ارکان ہی حکومت کا فیصلہ کریں گے
۔ آئی پی پی کا بھی کردار نظر آرہا ہے۔ آزاد امیدوار کو توڑنے کی ضرورت نہیں، وہ ہوا کے رخ کا تعین کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بورڈ پر تو آصف زرداری ماہر ہیں، ایوان صدر میں ان کی تصویریں لگتی نظر آرہی ہیں۔ میں پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا خلائی مخلوق نواز شریف کا سلوگن تھا توان کو بھی کلین چٹ مل گئی۔ انہوں نے کہا (ن) لیگ کی سیٹیں100سے کم ہونگی۔ انہوں نے کہا آصف زرداری کو کہا کہ ایکسپائرڈ لیڈرز ہیں۔ انہوں نے کہا آصف زرداری نے کہا کہ ان کا بیٹا اور آپ جیسے جوان لوگ ہیں جو ملک آگے چلائیں۔ اس گیم میں ایکسپائر ہونا بہت ضروری ہے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں۔تین چار خود ساختہ ہیرو ہیں ، ان کو تبدیل ہی نہیں کیا جا رہا۔ مسئلہ یہ ہے کہ ولن ایک ہی ہے ، ہیروتبدیل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جیسے لوگوں کو لائیں گے تو کیا یہ صورتحال درست کریں گے۔ انہوں نے کہا پی پی اور (ن) لیگ جو تباہی کی ذمہ دار ہیں کیا یہ صورتحال بہتر کریں گی
۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے جن ججوں نے استعفے دیئے ہیں ان کی کرپشن کی فائلز ہیں۔ انہوں نے کہا نسلہ ٹاور غریبوں کا تھا اسے گرا دیا۔ منظوری دینے والوں کو کچھ نہیں کہا گیا۔ انہوں نے کہا جیسے بکرا منڈی میں بھاؤ لگتا ہے، یہاں آزادامیدواروں کا بھاؤ بھی لگے گا۔ کھلاڑی کا بھاؤ بھی لگے گا۔ بڑے کھلاڑی کا بھی بھاؤ لگے گا۔ جو اچھا بھاؤ لگائے گا ، وہ میدان میں آئے گا اور اس کے ساتھ مال لپیٹے گا۔
Comments are closed.