دس نکاتی انتخابی ایجنڈا عوامی فلاح کا روڈ میپ ہے: شیری رحمٰن
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دس نکاتی انتخابی ایجنڈا عوام کی فلاح کا ایک روڈ میپ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ساہیوال جلسے میں نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کے خاتمے اور معاشی بحران کے حل پر زور دیا ہے وہ نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں بلکہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے محنت کشوں اور مزدوروں کو بینظیر کارڈ کے ذریعے ان کے حق دلوائیں گے۔ مزدوروں کو رجسٹر کر کے ان کی مالی امداد اور پنشن کے ساتھ ساتھ صحت کی مفت سہولتیں بھی دیں گے
Comments are closed.