گردشی قرضے میں کمی لانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انسدادِ بجلی چوری آپریشن سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی وصولیوں میں خاطر خواہ بہتری آئی،نگران وزیراعظم
اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالتے ہی ہم نے ترجیحی بنیادوں پر معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات کئے۔گردشی قرضے میں کمی لانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔گردشی قرضے میں کمی لانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انسدادِ بجلی چوری آپریشن سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی وصولیوں میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں کمی کے لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔گردشی وزیرِ اعظم نے وزارتِ توانائی کو ہدایت کی کہ وہ قرضے کے خاتمے کیلئے ایک موٴثر، دیرپااور قابل عمل حکمت عملی بنا کر پیش کی جائے۔اجلاس کو پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں کے گردشی قرضے کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس کو مختلف کمپنیوں کے گردشی قرضوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے اس قرضے میں کمی کے لئے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں. وزیرِ اعظم نے متعلقہ وزارت کو وزارتِ خزانہ سے مل کر اس حوالے سے مشاورت کے بعد ایک جامع و پائیدار لائحہ عمل بنا کر پیش کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر شمشاد اختر، محمد علی اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت کی
Comments are closed.