میرے تمام گانے ثنا کے لیے ہیں ، گلوکارعمیر

کراچی (آن لائن) شعیب اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد جہاں مختلف حوالوں سے دیگر خبریں جگہ پارہی ہیں وہیں ثنا جاوید کی ان کے سابق شوہر گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ ایک پرانی ویڈیو بھی وائرل ہے۔وائرل ویڈیو میں کسی تقریب میں شریک سابقہ جوڑی میڈیا کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دے رہی ہے۔ثنا سے ان کے پسندیدہ گلوکار سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے خاتون صحافی کی جانب سے ساتھ ہی کہا جاتا ہے کہ ، کیا وہ (پسندیدہ گلوکار)ہمیشہ سے عمیر جسوال ہی تھی اس پر ثنا کی جانب سے فوری جواب سامنے آتا ہے Off Course (بالکل)۔عمیر جسوال نے بھی کہا کہ ان کے تمام گانے ثنا کے لیے ہیں۔اس پر میڈیا پرسن کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا اداس گانے بھی جواب میں گلوکار کا کہنا تھا کہ ، اداس گانے وہ ہیں جب یہ میرے ساتھ نہیں تھیں۔ثنا سے پھر پوچھا گیا کہ انہیں عمیر جسوال کا کون سا گانا سب سے زیادہ پسند ہی اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ، انہوں نے اپنی نئی البم لانچ کی ہے تو اس میں ہے میرے خیال سے۔

Comments are closed.