امریکی غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی نے بیرون ملک ریاست پاکستان اور ا داروں کو بدنام کرنے کی مہم شروع کردی
اسلام آباد (آن لائن) امریکی غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی نے اندرون ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی ریاست پاکستان اور ا داروں کو بدنام کرنے کی مہم شروع کردی ہے، پلان سی منصوبہ کے تحت ریاست کیخلاف مہم کیلے امریکی و یورپی لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ پاکستانی تحقیقاتی اداروں کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا ایک اور گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔پارٹی کی اوورسیز ٹیم نے گولڈ سمتھ کے پیسے اور تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے امریکی و یورپین لابنگ فرمز اور میڈیا کارندوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور اس کے عوض کروڑوں ڈالرز ادا کئے جارہے ہیں ۔ یہ لابنگ فرمز پی ٹی آئی کے پلان سی منصوبہ پر کام کرینگی اس منصوبہ کو”آپریشن گولڈسمتھ “کا نام دیا گیا ہے ۔ منصوبہ کے تحت پرنٹ و ڈیجیٹل میڈیا کے مخصوص عالمی جریدوں کے لکھاریوں اور نامہ نگاروں کواستعمال کیا جارہاہے ۔ یہ لابنگ فرمز پاکستان کی ریاست ،افواج پاکستان اور انٹیلی جنس اداروں کیخلاف جھوٹی مہم شروع کررہی ہیں یہ مہم 20فروری تک جاری رہے گی اور اس ضمن میں پیشگی ادائیگیاں بھی کردی گئی ہیں ۔مہم میں بی بی سی، وال سٹریٹ جرنیل، گارڈین اور نیویارک ٹائمز جیسے جریدوں کے نامہ نگار سرفہرست ہیں،مہم کا آغاز بی بی سی پر فرحت جاوید نامی نامہ نگار کی سٹوری کی شکل میں کیا جاچکاہے ۔یادرہے یہ تمام جریدے اور نامہ نگار وہ ہیں جن کی اسرائیلی کی غزہ میں جارحیت پر مجرمانہ خاموشی اور اسرائیل کے حق میں بیانات نمایاں ہیں ۔اس طرح امریکی غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے واس وقت پوری طرح سے امریکی و صیہونیوں کے غلام بن کر انکے میڈ یا سے مددکی بھیک مانگ رہے ہیں ۔
Comments are closed.