وزیر اعظم کا میجر طفیل شہید کو برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد ( آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو ان کی شہادت کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ میجر طفیل شہید نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جان تک کی پرواہ نہ کی،انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم میجر طفیل شہید کو ان کی قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Comments are closed.