سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے طاہر صادق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی
اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے طاہر صادق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی
،عدالت نے طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور کرلی۔جبکہ فیصلہ دینے والے ریٹرننگ آفسیرکوانتخابات کے بعدطلب کرتے ہوئے ان سے تمام ترمعاملات پر جواب لیاجائیگا۔جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی پیر کے روزسماعت کی ،طاہر صادق کے خلاف اعتراض کرنے والااپنے اعتراض سے لاعلم نکلا،اور دوران سماعت اعتراض کنندہ نے کہاکہ مجھے تو معلوم ہی نہیں کہ میری جانب سے کوئی اعتراض دائر ہوا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے اعتراض ہی نہیں کیا توکاغذات کیسے مسترد ہو گئے؟عدالت نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو انتخاب کے بعد طلب کرلیا۔
Comments are closed.