عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس
اسلام آباد(آن لائن)عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس ہوا ۔اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی۔اجلاس میں ممبران، سیکرٹری اور متعلقہ ونگز کے حکام شریک کی ۔کمیشن کو انتخابات کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، ذرائع کے مطابق بجٹ ونگ نے اب تک کے اخراجات اور اکاونٹس میں موجودہ رقم بارے بریفنگ دی، الیکشن ونگ نے بیلیٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل بارے بریفنگ دی، اب تک 60 فیصد سے زائد حلقوں کے بیلیٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہو چکی ہے، کئی اضلاع میں بیلیٹ پیپرز کی ترسیل کی جا چکی ہے، الیکشن کمیشن نے اب تک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔الیکشن کمیشن نے تمام مراحل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
Comments are closed.