سبی،پی ٹی آئی ریلی کے قریب دھما کہ ، 4 افراد جاں بحق ، 5 شدید زخمی
کوئٹہ / سبی /اسلام آباد (آن لائن) سبی میں جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے نزدیکی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبی میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء جناح روڈ سے گزر رہے تھے کہ ریلی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں حماد خان،عبدالواسع ، محمد رفیق، زاہد حسین موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد سہراب خان، رونق کمار، نادر حسین ، میر محمد ، عبدالحسیب زخمی ہوگئے دھماکے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر شاہد کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مزید کارروائی سبی پولیس کررہی ہے۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان کے ضلع سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا گیااور چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس بلوچستان سے فوری طور پر رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
Comments are closed.