نگران وزیراعظم کا معاملہ حل ہوتے ہوتے پھر ڈیڈ لاک کا شکار ہوگیا

اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیراعظم کا معاملہ حل ہوتے ہوتے پھر ڈیڈ لاک کا شکار ہوگیا۔نگران وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم میاں شہباز شریف کو اختیار دینے کے بعد پیپلز پارٹی کی نئی شرائط سامنے آگئیں جبکہ وزیراعظم کی اج اپوزیشن لیڈر سے ہونیوالی ملاقات بھی منسوخ کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کون ہوگا معاملہ ہے کہ الجھتا چلا رہا ہے، حکومتی اتحادیوں کے درمیان معاملہ حل ہوتے ہوتے پھر ڈیڈ لاک کا شکار ہو گیا، وزیراعظم میاں شہباز شریف کو اختیار دینے کے بعد پیپلز پارٹی کی نئی شرائط سامنے رکھ دی، پاکستان پیپلز پارٹی کی نئی شرائط کے بعد میاں نواز شریف نے بھی مزید دو نئے نام سامنے رکھ دیئے۔سابق صدر اصف علی زرداری جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگران وزیراعظم بنانے کے مطالبے پر قائم ہیں جبکہ میاں نواز شریف نے فواد حسن فواد اور جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے کو بہتر چوائس قرار دے دیا ہے، اسی طرح شاہد خاقان عباسی کے حفیظ شیخ موسٹ فیورٹ ہونے کے باوجود ابھی تک اتفاق رائے قائم نہ ہوسکا ،

حکمران اتحاد کے دو بڑوں میں کسی ایک نام پر متفق نہ ہونے کے سبب اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا شیڈول نہیں بن سکا، نگراں وزیراعظم کے نام کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان ہونیوالی ملاقات ملتوی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیت کے باعث اب ملاقات کل ہوگی، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگراں وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور راجا ریاض کی جانب سے 3، 3 نام دیئے جائیں گے، کل بدھ کو ہونیوالی ملاقات کے بعد حتمی نام کا اعلان کیا جائے گا

Comments are closed.