بھارتی لوک سبھا میں بی جے پی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز
نئی دہلی ( آن لائن) بھارتی لوک سبھا میں بی جے پی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا ا?غاز ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں بحث کا آغاز کانگریس کے رکن اسمبلی گورو گگوئی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر مجبور ہوگئے ہیں، تحریک عدم اعتماد منی پور کو انصاف دلانے کے بارے میں ہے۔
گورو گگوئی نے کہا کہ میں تحریک پیش کرتا ہوں کہ یہ ایوان حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے، اپوزیشن اتحاد یہ تحریک منی پور کے لیے لایا ہے، منی پور انصاف چاہتا ہے۔ بی جے پی کی جانب سے نشی کانت دوبے تحریک عدم اعتماد کے خلاف بحث شروع کریں گے۔بی جے پی حکومت کے خلاف لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعرات کو متوقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رکن اسمبلی گورو گگوئی نے 26 جولائی کو تحریک عدم اعتماد لانے کا نوٹس دیا تھا
Comments are closed.