غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید112فلسطینی شہید

غزہ(آن لائن)غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے،جس کی وجہ سیمزید112فلسطینی شہیدہوگئیجبکہ148 زخمی ہوئے۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ سال 7اکتوبرسیغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہیجس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکیہیں ،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے۔اسرائیلی جارحیت کی وجہ سیغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہے،اسرائیلی بربریت کی وجہ سیغزہ میں خوراک اورادویات کیمسائل پیداہورہیہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے النصر، ال امل ہسپتال میں مریضوں کیلئے آکسیجن کی شدید قلت ہوگئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید112فلسطینی شہید جبکہ 148 زخمی ہوئے۔اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 131 ہوگئی ہے جبکہ66 ہزار 287 زخمی بھی ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ ناقابل رہائش ہو چکا ہے اور غزہ کی80 فیصد سے زائد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے۔

Comments are closed.