صبا قمر کو دبئی کا 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا مل گیا

کراچی (آن لائن) پاکستانی معروف و خوبرو اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا مل گیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے صبا قمر نے گولڈن ویزے کے اجراء پر اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے انسٹا پوسٹ میں چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھے گولڈن ویزے سے نوازا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ لوگوں نے اپنے دروازے میرے لئے کھول دیئے اس پر آپ کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔

انہوں نے قانونی تعاون فراہم کرنے والی کمپنی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت نے اس عمل کو آسان اور ہموار بنا دیا۔

Comments are closed.