عامر خان کی بیٹی آئرا خان کا تین جنوری کو شادی کا اعلان

ممبئی( آن لائن) بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی بیٹی آئزہ خان نے اپنی شادی کی تاریخ بتا دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں اپنے منگیتر نپور شکھیرے کے ساتھ اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوے اْنہوں نے انکشاف کیا کہ ہم 3 جنوری کو شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن کس سال اس خاص تاریخ کو ہماری شادی ہوگی اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔آئرا خان نے شادی کے لیے خاص تاریخ طے کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 3 جنوری ہمارے لیے بہت خاص ہے کیونکہ یہ وہ تاریخ ہے جب ہم دونوں نے پہلی بار بوسہ لیا تھا

Comments are closed.