الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں، ابھی تک جو اطلاعات ہے وہ مایوس کن ہیں،بیرسٹر گوہر علی

بونیر ( آن لائن) ملک بھر میں آج عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اور ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔پولنگ اسٹیشنز پر خواتین اور مردوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔لاہور سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی نے آبائی حلقہ میں ووٹ کاسٹ کر دیا۔اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں ہوں، ابھی تک جو اطلاعات ہے وہ مایوس کن ہیں، انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے شکوک وشبہات ہیں۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز تمام توجہ پولنگ اور نتائج پر مرکوز رکھے، بانی چیئرمین عوام کے خاطر جیل میں ہیں ، اکثریت کو اقلیت میں بدلنے سے بہت بڑا نقصان ہو جائے گا۔

Comments are closed.