وزیر اعظم کا پولنگ سٹیشن کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آبا د( آن لائن )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز جی سکس فور میں دورہ کیا اورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،پریزائڈنگ اور اسسٹنٹ یزائڈنگ افسران کی جانب سے وزیراعظم کو بریف کیا گیا،وزیر اعظم نے کہا کہ موبائل سروس بند ہونے سے کیا مشکلات ہیں اس کا اندازہ ہے تاہم سکیورٹی صورت حال کی بناء پر یہ اقدام اٹھانا پڑا، اس وقت ملک کے مختلف علاقے باالخصوص بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں ہوئی ہیں جس کی روک تھام کے لئے حکومت نے موثر اقدام اٹھایا اور انٹرنیٹ کی بندش بھی اس کڑی کا حصہ ہے ،عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹرن آوٹ کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنا قبل ازقت ہوگا۔

Comments are closed.