این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز چوہدری گرفتار

نارووال( آن لائن) این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا۔ دانیال عزیز نے ووٹ بھی کاسٹ کیا۔پولیس نے دانیال عزیز کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے ان کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔دانیال عزیز کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کو زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا۔دانیال عزیز کو موڑ سلہریاں پر ناکے سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دانیال عزیز پر تشدد بھی کیا گیا ہے۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دانیال عزیز امیدوار این اے 75نارووال کو نوٹس جاری کیا تھا۔

Comments are closed.