ظفروال(آن لائن) سینئر سیاسی رہنما، الیکشن 2024ء کے آزاد امیدوار دانیال عزیز کی اہلیہ سابقہ ایم این اے مہناز اکبر عزیز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نجی ٹئی وی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہناز اکبر عزیز اور اْن کے بیٹے میکال عزیز کو آر او آفس ظفروال سے حراست میں لیا گیا ہے۔اس سے قبل مہناز اکبر عزیز کا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دانیال عزیز واضح برتری سے جیت چکے ہیں، این اے 75 کے 75 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نہیں مل رہا۔اہلیہ دانیال عزیز نے کہا تھا کہ آر او کا کہنا ہے کہ عملہ سامان لے کر نہیں پہنچا، رزلٹ کہاں سے دیں، آر او کا کہنا ہے کہ 75 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ ابھی تک نہیں پہنچا
Comments are closed.