آج جو پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم و زیادتی ہورہی ہے اس کی ذمہ دار سپریم کورٹ ہے ، شعیب شاہین
اسلام آباد ( آن لائن ) رہنما پی ٹی آئی و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 47 شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم و زیادتی کی گئی پھر کاغذات نامزدگی چھینے گئے ،یہ ریٹرننگ آفیسر بددیانتی کے ماہر ہیں ،آج جو ظلم و جبر ہورہے ہیں اس کی ذمہ داری سپریم کورٹ کی ہے ۔ آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ میری لیڈ پچاس ہزار سے زائد ہے میرے مخالف کے ٹوٹل ووٹ چالیس ہزار ہیں پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم و زیادتی کی گئی پھر کاغذات نامزدگی چھیننے گئے یہ ریٹرننگ آفیسر ز بددیانتی کے ماہر ہیں انہوں نے ہمارے سے بلے کا نشان چھینا آج جو ظلم و جبر ہورہے ہیں اس کی ذمہ دار سپریم کورٹ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آر او کے پاس گیا اسے بتایا کہ میرے ووٹ طارق کے ووٹ لسٹ میں ڈال دیئے گئے ہیں میں نے ڈی سی اور الیکشن کمیشن کو درخواستیں لکھی ہیں مگر ڈی سی او اور الیکشن کمیشن نے کوئی جواب نہیں دیا ہر امیدوار کو فارم 45دیا جاتا ہے آپ کو ایک انسان پسند نہیں آپ ووٹ تبدیل کردیں گے میں سکی بھی پولنگ اسٹیشن پر طارق فضل چوہدری سے پیچھے نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آج جس انداز سے بدنیتی کی جارہی ہے اس کی ذمہ داری سب سے زیادہ الیکشن کمیشن پر آتی ہے میں نے آر او سے کہا کہ اگر میرے مخالف کوئی تحفظات میں کلیئر کرنے کے لیے تیار ہوں بلین روپے لگانے کی ضرورت نہیں تھی آپ اعلان کردیتے کہ لاڈلہ آگیاہے اقتدار اسے دینا ہے ہم اسے چیلنج کریں گے ۔ شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو اس کے حق سے محروم کیا جارہا ہے آپ بنیادوں کو کھوکھلا کررہے ہیں اس کا نقصان ریاست کو ہوگا ہم احتجاجب ھی کریں گے اور عدالتوں میں بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج اقتدار کی جنگ نہیں ہے عوام کی بقا کی جنگ ہے رات گیارہ بجے سے سارا رزلٹ ہمارے پاس ہے ان کی بدنیتی کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے پچاس ہزار سے زائد فرق کو تبدیل کیا گیا آج جمہوریت کو ڈرامہ بنا کے رکھ دیا گیا ہے آج بھی کہتا ہوں جاؤ جیل میں جا کے معافی مانگ لو عمران خان کا دل بڑا ہے معاف کردے گا یہ کرپٹ سسٹم کا حصہ بننے والے بونے لوگوں کا ملک نہیں ہے ہم اس سلسلے میں انٹرنیشنل مبصرین سے بھی رابطہ کریں گے ۔
Comments are closed.