امریکا، کیلیفورنیا میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر پر سوار 5 امریکی میرینز کی ہلاکت کی تصدیق

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سان ڈیاگو کے باہر پہاڑوں میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار5امریکی میرینز کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی تھرڈ میرین ایئر کرافٹ ونگ کے کمانڈنگ جنرل میجر جنرل مائیکل جے بورگشلٹ نے کہا ہے کہ تھرڈ میرین ائیرکرافٹ ونگ اور فلائنگ ٹائیگرز کے5میرینز ایک تربیتی پروا ز کے دوران گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں مارے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرینز کی باقیات اور سامان کی بازیابی کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

Comments are closed.