عام انتخابات 2024ء کے اب تک کے حیران کن نتائج کے بعد مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے جوڑ توڑ کیلئے سر جوڑ لئے

اسلام آباد ( آن لائن )عام انتخابات 2024ء کے اب تک کے حیران کن نتائج کے بعد مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے جوڑ توڑ کیلئے سر جوڑ لئے، پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی جائے یا آزاد اراکین کو ساتھ ملا کر مشاورت جاری ۔ ذرائع مسلم لیگ (ن) کے مطابق انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق کوئی بھی جماعت برتری حاصل نہیں کرسکی نہ اس پوزیشن میں آرہی ہے کہ اکیلے ہی حکومت بنا سکے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے جاتی عمرہ میں بڑی مشاورت جاری ہے حتمی فیصلہ تمام نتائج آنے کے بعد کیا جائے گا اور اس کے بعد ہی کوئی واضح پالیسی اختیار کی جائے گی ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطے سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں

Comments are closed.