پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین موجود تھے ۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں ۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کا آغاز شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل پر بات چیت کی گئی جبکہ عام انتخابات کے بعد ملک کے مستقبل میں سیاسی تعاون اور معاشی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویزبھی پیش کیں ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ شازیہ مری نے کہا دیکھتے ہیں آگے مشاورت میں کیا ہوتا
Comments are closed.