سوشل میڈیا پر آرمی چیف اور انٹیلی جنس اداروں کو بدنام کرنیکی سازش کی جارہی ہے ، ایکس سروس مین
راولپنڈی(آن لائن) ایکس سروس مین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آرمی چیف اور ملک کے انٹیلی جنس اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،عادل راجہ کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ،وہ بدنام زمانہ ” را“ کے کہنے پر پاکستان کو بدنام کر رہاہے ،سائبر کرائم راولپنڈی کو درخواست جمع کرادی گئی ہے،حکومت کو فیک اکاوئنٹس چلانے والوں کے خلاف ایکشن لینا ہوگا ،سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن بروقت ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدرلیفٹیننٹ جنرل (ر )قیوم نے پریس کلب راولپنڈی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انکا کا کہناتھا پاکستان کے سپہ سالار کو بدنام کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جارہا جس کی مذمت کرتے ہیں ۔وزیر آباد میں ایک لیڈر کو گولی لگنے پر پاک فوج کے سربراہان پر الزام لگایا گیا ۔ آ روز پاک فوج کے جوان ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا 1991 میں ریٹائر فوجی شہدا کے لواحقین تینوں سروس کے لوگوں کے لیے سوسائٹی بنائی جانی چاہیے ۔پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی وجود میں آئی جو کہ ایک ہے ۔ ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف پیٹرن جنرل ر فیض چشتی ہیں ۔نیشنل کونسل کی میٹنگ بلائی گئی درخواست موصول ہوگئی ۔ایکس سروس مین کی مدد پر حوصلہ افزائی کی ۔جولائی 2023 میں اخبارات میں نوٹیفکیشن آیا ۔کشمیر میں شہدا کی فیملیز سے ملاقاتیں کی گئیں ۔انکا کہناتھا الیکشن کے حوالے سے پاک فوج کو سوشل میڈیا پر بدنام کیا جارہا ہے ۔
جو بھی جماعت حکومت بنائے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہئیے۔کئی جماعتوں کے بڑے لیڈرز نے شکست کھائی اور شکست کو تسلیم بھی کیا۔ن لیگ کے رانا ثناء اللہ ،سعد رفیق تک کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ باقی لوگوں کو بھی شکست کا حوصلہ ہونا چاہیے ۔کچھ لوگ جیت جائیں تو بغلیں بجاتے ہیں اگر کہیں ہار جائیں تو پروپیگنڈا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کچھ لوگوں کی طرف سے ملک سے باہر رہ کر پاک فوج کو بدنام کیا جارہا ہے ،عادل راجہ کے پاس ٹویٹر ہنڈل تھا جو ملک سے باہر چلا گیا ۔آج بھی اسی اکاوٴنٹ کا استعمال کیا جارہا ہے ۔عادل راجہ کی جانب سے پاک فوج کے سربراہان کا نام لیا جارہا ہے ۔پاکستان میں آٹھ فروری کو الیکشن ہوا ، افواج کو دو لاکھ لوگوں نے سپورٹ کیا ۔عدلیہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔سریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن ہوئے ۔ ہم کسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے ۔ ہمارا بے لوث ادارہ ہے ہم پاکستان کے ہمدرد ہیں ۔قومی سلامتی اور ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پیچھے دنیا پڑی ہے ۔
برطانیہ کے وزیر خزانہ کا کیا حق ہے پاکستان کے الیکشن پر بات کریں ۔ہماری خواہش ہے پاکستان میں اقتدار میں آنے والی جماعتوں کودو تہائی اکثریت حاصل ہو ۔ لیفٹیننٹ جنرل ر قیوم نے کہا شکایات پر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ۔سب کو آپس میں مل بیٹھنا چاہیے ۔ہم کشمیر کاز اور قومی سلامتی پر بات کرتے ہیں ۔ ہم فوج کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈا کی مذمت کرتے ہیں۔ آپ پہلے بھی سڑکوں پر نکلے پاک فوج پر حملہ آور ہوئے اسکا نتیجہ کیا نکلا؟۔آپ جیسے یہاں پہنچے ماضی کو بھلایا نہیں جا سکتا ۔آپ کو چاہے ماضی بھلا کر آگے چلیں۔ہم اپنی فوج اور شہداء پر فخر کرتے ہیں۔فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کرنے والے بتائیں آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے؟ انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے الیکشن کمیشن اور عدلیہ امیدواروں کی شکایات کا ایمانداری سے سے ازالہ کریں ۔موجودہ صورتحال میں کسی کے لئے بھی حکومت بنانا پھولوں کی سیج نہیں ہے ۔ہمارا ٹویٹر ہینڈل سے صرف قومی کاز کی ہی بات ہوتی ہے۔انہوں نے کہا پہلے بھی لانگ مارچ ہوا ملٹری اسٹبلشمنٹ پر حملے ہوئے ۔ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخرہے بدنام کرنے پر مخالفت کرتے ہیں ۔ فوج میں حاضر سروس ہو یا ریٹائرڈ ہو سب جواب دہ ہوتے ہیں۔جب آپ فوج کو بدنام کریں گے تو آپ کو فوج بخشے گی نہیں۔ تمام سیاستدان کو مل بیٹھنا چاہیے ۔
Comments are closed.