کانگرس نے مودی کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا

نئی دہلی(آن لائن)کانگرس نے مودی کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا ، نریندر مودی کی دس سالہ حکمرانی پر ایک ‘بلیک پیپر’ پیش کردیا

، مودی سرکار پر معیشت کو تباہ کرنے، بے روزگاری بڑھانے اور زرعی شعبے کو تباہ کرنے، سنگین سماجی ناانصافی کرنے کے الزامات ۔کانگریس نے مودی سرکار کے پچھلے 10 سال کی اصل حقیقت کا پول کھول دیا ، کانگریس نے نریندر مودی کی دس سالہ حکمرانی پر ایک ‘بلیک پیپر’ پیش کیا ، کانگریس کے صدر ملک ارجن کھارگے نے 54 صفات پر مشتمل انیائے کال 2010-2024 کے نام سے بلیک پیپر شائع کیا،بلیک پیپر میں مودی سرکار پر معیشت کو تباہ کرنے، بے روزگاری بڑھانے اور زرعی شعبے کو تباہ کرنے، سنگین سماجی ناانصافی کرنے کے الزامات لگائے گئے، بلیک پیپر میں مودی سرکار اور بھارت کے سب سے بڑے صنعت کار گوتم اڈانی کے درمیان غیرکانونی تعلقات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا، بلیک پیپر میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا کہ مودی کے غیر قانونی تعلقات کی وجہ سے ریگولیٹری اور تفتیشی ایجنسیاں عوام کی مدد سے ناگزیر ہیں، پیپر کا متن کے مطابق مودی کی حکومت بیروزگاری، اقتصادی تباہی اور ناقص جی ایس ٹی کا گڑھ تھی، مودی نے صرف امیر اور غریب کے درمیان تقسیم کو بڑھایا اور لاکھوں کسانوں کا مستقبل داو? پر لگا دیا، انتہا پسند پالیسیوں اور ناقص کارکردگی کے پیش نظر بھارتی عوام مودی سرکار سے نالاں ہیں۔

Comments are closed.