بھارتی اداکار سشانت سنگھ نے پاکستانی ڈراموں کو بہترین قرار دیا

ممبئی(آن لائن) ہم آواز اٹھانے والوں کو ملزم بنادیتے ہیں، کیا ہم اس طرح یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے خلاف آواز نہ اٹھاو ہم خود کو بدلنا نہیں چاہتی: بھارتی اداکار/ فائل فوٹوبھارتی اداکار سشانت سنگھ نے بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری سے متعلق پائے جانے والے خدشات کے اظہار کے ساتھ انڈسٹری میں تبدیلی کی ضرورت پر دیا اور پاکستانی ڈراموں کو بہترین قرار دیا۔بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیج پر سشانت سنگھ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں بھارتی میڈیا کے کونٹینٹ اور پھر میڈیا انڈسٹری میں ناانصافیوں کے خلاف بولنے والے افراد کے ساتھ برتے جانے والے سلوک کے بارے میں سوال اٹھاتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں سشانت سنگھ نیکہاکہ ہمارا پڑوسی ملک جسے ہم enemy enemy کہتے ہیں اس کا کونٹینٹ دیکھیے، پھر اپنا کونٹینٹ دیکھیے ، کیوں ہم اس وقت ایسے ہوگئے ہیں، ہم آواز اٹھانے والوں کو ملزم بنادیتے ہیں، کیا ہم اس طرح یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے خلاف آواز نہ اٹھاو ہم خود کو بدلنا نہیں چاہتے، جو ہے وہ یہی ہے یا تو سہو یا پھر جاو اگر آواز اٹھاو گے تو کام چلا جائیگا۔انہوں نیمزید کہا کہ کیا ہمارے براڈکاسٹر اور پروڈیوسرز یہی پیغام دنیا کو دینا چاہتے ہیں یہ جاگیردارانہ ذہنیت یہ ہمارا سوال ہے، کیا ہم تبدیلی نہیں چاہتی ورنہ کہیں کہ آپ ایسا نہیں کرتے، تبدیل نہیں کرنا چاہتے ۔

Comments are closed.