حیرت ہے پٹیشن دائر نہیں ہوئی اور وہ اخبار کی ہیڈ لائن بن گئی،چیف جسٹس

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک کیس کے دوران ریمارکس دیئے کہ حیرت ہے کہ الیکشن سے متعلق درخواست عدالت میں دائر نہیں ہوئی اور اخبار میں ہیڈ لائن شائع ہوگئی،ایک پٹیشن ابھی تک سپریم کورٹ میں دائرہی نہیں اس کی خبروں کے پھٹے میڈیاپہ چلنے لگتے ہیں۔سب ٹی وی چینلز نے پھٹے چلائے کہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہو گئی، اخبار دیکھیں ہیڈ لائنز لگی ہوئی ہیں کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر ہو گئی، چیف جسٹس پاکستان کو پتہ بھی نہیں پٹیشن آئی ہے یا نہ نہیں، چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پٹیشن ابھی کمیٹی میں بھی نہیں گئی، میں ٹی وی نہیں دیکھتا، اخبار ہی پڑھتا ہوں، مجھے آج بھی نہیں پتہ ایسی کوئی پٹیشن ہے، آج کل بس پر کوئی موبائل پکڑ کر سمجھتا ہے کہ صحافی ہے اور بس وہیں ذمہ داری ختم، آزادی صحافت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر ادارے کو تباہ کر دو

Comments are closed.