پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کیلئے محمد شہبازشریف کو نامزد کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کیلئے محمد شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کے عہدے کیلئے محترمہ مریم نوازشریف کو نامزد کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ان کا کہنا تھاکہ محمد نوازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اس پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے

Comments are closed.