سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس کے معاملے میں لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے ججز کمیٹی کو بھجوادیاگیا
اسلام آباد ( آن لائن )سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس میں معاملہ لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے ججزکمیٹی کو بھجوادیاہے۔ گلگت بلتستان کونسل اور سپریم اپیلٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے فریقین کو تحریری معروضات بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت بن گئی ہے؟ وزیراعظم کون ہیں۔بھارت نے تو کشمیر کو ہڑپ کرلیا ہے
،کشمیر اور جی بی کا جو حصہ ہمارے پاس وہاں ریفرنڈم کرا لیں،گلگت بلتستان کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی آئینی حیثیت کیا ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ریفرنڈم اقوام متحدہ ہی کرا سکتی ہے انھوں نے ریمارکس بدھ کے روز دیے ہیں۔۔سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیکہاکہ گلگت بلتستان کو آئینی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، عالمی کنونشن رکاوٹ ہیں۔دوران سماعت مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کا تذکرہ چھڑ گیا،چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہاکہ بھارت نے تو کشمیر کو ہڑپ کرلیا ہے،کشمیر اور جی بی کا جو حصہ ہمارے پاس وہاں ریفرنڈم کرا لیں،گلگت بلتستان کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی آئینی حیثیت کیا ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ریفرنڈم اقوام متحدہ ہی کرا سکتی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بلا لیں استصواب رائے ہو جائے گا
، مجھے معلوم نہیں ہے صرف آپ سے پوچھ رہا ہوں ایسا ہو سکتا ہے یا نہیں۔کیا پیپلز پارٹی نے مذاکرات میں آصف زرداری کو صدر بنانے کی شرط رکھی ؟ ن لیگ کا بیان سامنے آ گیا ۔چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت بن گئی ہے؟ وزیراعظم کون ہیں؟وکیل جی بی حکومت سعد ہاشمی نے کہاکہ حکومت نہیں بنی، سنا ہے 29فروری کو اسمبلی اجلاس ہوگا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ مناسب ہو گا نئی حکومت کی تشکیل کا انتظار کرلیا جائے،وزیراعظم جی بی کونسل کے چیئرمین ہوتے ہیں،وکیل محمد ابراہیم نے کہاکہ سپریم کورٹ نے جی بی سے متعلق 2019 میں فیصلہ دیا تھا،سات رکنی بنچ کا فیصلہ موجودہ کیس سے ہی منسلک ہے۔عدالت نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا،عدالت نے معاونت کیلئے گلگت بلتستان کونسل اور سپریم اپیلٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے فریقین کو تحریری معروضات بھی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
Comments are closed.