عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے کا معاملہ

اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے کے معاملے پر پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا عندیہ دیاہے۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ شاہ خاور نے استدعا کی کہ ہمیں کیس میں مزید وقت چاہئے،جسٹس بابرستار نے کہاکہ ہم پہلے ہی بہت زیادہ وقت دے چکے ہیں، آج کل ہم رات 12بجے تک عدالت لگاتے ہیں اور انصاف فراہم کرتے ہیں،پہلے بھی بتا چکا ہوں کیس کے میرٹ پر بات کروں گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.